وفاقی حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے بھرپور یقین

وفاقی حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے بھرپور یقین

وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس ترمیم لانے کے لیے مطلوبہ نمبر موجود ہیں۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور آج 27ویں ترمیم سے متعلق کئی باتیں واضح ہو جائیں گی۔اسحاق ڈار نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ سینیٹ میں نمبر پورے ہیں یا نہیں، تو ان کا جواب تھا کہ انشاءاللّہ، جب ووٹنگ ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا کہ یہ ترمیم آج ہی سینیٹ سے منظور ہو جائے گی۔

قبل ازیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے اتحادیوں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں آزاد سینیٹر نسیمہ احسان بھی شریک ہوئیں اور انہوں نے آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کا ذکر کیا۔ یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز اس مسودے کی منظوری دی تھی۔حکومت کے عزم اور حمایت کے دعوؤں کے باوجود، حتمی منظوری ووٹنگ کے ذریعے ہی سامنے آئے گی۔