صفائی کرتے پسٹل چل گیا ، نوجوان ہلاک

اقبال کالونی شادی پورہ میں 19 سالہ حمزہ کے پیٹ میں گولی لگی ، ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ اقبال کالونی شادی پورہ میں پستول کی صفائی کرتے ہوئے اچانک گولی پیٹ میں لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق 19 سالہ حمزہ کو پیٹ میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گیاتشویشناک حالت میں اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیاپولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کے مطابق پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے حمزہ جاں بحق ہوا ہے تاہم لاش کو مردہ خانے بھجوا کر اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں