ڈمپر کی صفائی کمپنی کے ٹرک کوٹکر ، ملازم جاں بحق

حادثہ قرطبہ چوک میں پیش آیا، زخمی ملازم نے ہسپتال پہنچ کردم توڑدیا، مقدمہ درج ، قانونی کارروائی کا آغاز 
لاہور(کرائم رپورٹر )لٹن روڈ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ٹرک کو ٹکر کے نتیجے میں 40 سالہ ملازم شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے قرطبہ چوک میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملازم شہزاد مسیح قرطبہ چوک میں صفائی کررہا تھا، اس دوران تیز رفتار ڈمپر نے ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 40سالہ شہزاد مسیح شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نیوالد رشید مسیح کی درخواست پر درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔