علی امین گنڈاپور وارنٹ گرفتاری برقرار

ہر تاریخ پر استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں ملزم پیش نہیں کرتے:جج کاوکیل سے مکالمہ،ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب 
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سینئر سول جج مبشرحسن چشتی نے تھانہ بہارہ کہوکے غیر قانونی اسلحہ و شراب بر آمدگی کیس میں مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے عدالتی حکم پرعملدر آمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کرلی،گزشتہ روزدوران سماعت عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئیاوران کے وکیل راجہ ظہورالحسن نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،جس پر فاضل جج نے کہا ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں ملزم علی امین گنڈاپور کو پیش نہیں کرتے،وکیل نے کہا آپ ملزم کی بریت درخواست پر پہلے فیصلہ کریں، اس حوالے سے عدالتی حکم موجود ہے، جج نے کہا آپ استثنیٰ کی درخواستیں دیکر صرف عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں،ملزم کے متعدد بار وارنٹ جاری ہوئے تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کروائی جارہی،عدالت نے مذکودہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت29 جنوری تک ملتوی کردی۔