چین میں نئے پل کا ایک حصہ منہدم، کوئی جانی نقصان نہیں

چین میں نئے پل کا ایک حصہ منہدم، کوئی جانی نقصان نہیں

چین کے صوبے سچوان میں چند ماہ قبل ٹریفک کے لیے کھولے جانے والا ہونگ چی پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا ہے۔

 خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ 758 میٹر طویل پل منہدم ہونے کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ہی اس میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی تھیں، اور پھر اچانک ایک حصہ منہدم ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق، یہ پل حال ہی میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا، اور حادثے کے بعد حکام نے قریبی پلوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔ اس واقعے کے بعد مقامی حکام نے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔