عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ضروری ہیں:سفارتخانے سے جاری بیان
اسلام آباد ( آن لائن ) چینی سفارت خانے نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سفارت خانے نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ و افسوس** کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ یہ دھماکہ قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔