آئین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے ہماری فلاح کیلئے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے
تاریخ میں پہلی مرتبہ باکو میں بیٹھ کر ترمیم منظور کروائی گئی‘ہم اس کو نہیں مانتے‘ ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی:چیئرمین پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے آپ کے خوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتا چلے گا۔ آئین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے ہماری فلاح کیلئے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے۔ جمہوریت کیلئے سوگ کا دن ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کیلئے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، اس باکو ترمیم کو ہم نہیں مناتے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی۔ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا گیا ہے، طاقت کے سر پر قائم عمارتوں کو عوام اپنے اوپر بہت سمجھتے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ باکو میں بیٹھ کر ترمیم منظور کروائی گئی، اس کو ہم باکو ترمیم کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ذمہ داری کے ساتھ بے ایمانی کی جا رہی ہے، پی ڈی ایم ون کے بعد اب پی ڈی ایم ٹو کی حکومت ہے، اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے اپنے کیسز ختم کروائے، اب ایسی ترامیم کرواکے احتساب سے خود کو استشنی لے رہے ییں۔