عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے :عظمی بخاری

لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا ہے   عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ میری خوش قسمتی رہی کہ اہم معاملات میں ان کی رائے اور قیمتی مشورے مجھے حاصل ہوتے رہے۔ عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے اور ہمیشہ اپنے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے۔ عرفان صدیقی جمہوریت کی ایک توانا آواز تھے اور صحافت و سیاست کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔