مریم نواز کا نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کے ساتھ پاکستان پویلین کا افتتاح

برازیلیا(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ پاکستان پویلین کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔