موبائل پولیس سٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ کا افتتاح پولیس اہلکار عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنائیں مریم نواز

موبائل پولیس سٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج ‘ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت  ہوگی، گرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ وویمن کو سروسز فراہم کریگا
 وزیراعلیٰ  کی موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت ، ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا‘ یونٹ کا معائنہ، چابیاں متعلقہ افسروں کے سپرد کیں
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی پہلی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت کی اور ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن سٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر لائسنس ، تجدید، انٹرنیشنل لائسنس اور وویمن لائسنسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں ایف آئی آر کی رجسٹریشن بھی کرائی جاسکے گی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میںگرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ وویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔