ویب ڈیسک:امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے وزیر خارجہ کے طور پر مارکو روبیو کا نام فائنل کیا ہے، جو ریاست فلوریڈا سے سینیٹر ہیں اور حالیہ انتخاب میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
اس فیصلے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ ٹرمپ اپنے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بجائے روبیو کو یہ اہم عہدہ دینا چاہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ، جو 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، اپنی کابینہ کی تشکیل پر غور کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم کی خاتون سربراہ سوزی کے نام کا اعلان کیا تھا، جو امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام بھی فائنل کیا ہے، جو نیویارک سے تعلق رکھتی ہیں اور ٹرمپ کی انتخابی مہم میں فنڈ ریزنگ کی ذمہ داری سنبھال چکی ہیں۔