اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت کی جانب سے ٹیک اینڈ پے موڈ پر 18 آئی پی پیز سے دو ہفتوں میں معاہدے کا امکان ہے۔ جس سے سالانہ 70 سے 100 ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔ ٹی وی کے مطابق 1994اور 2002کی پاور پالیسیوں کے تحت 4ہزار 267میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت کیساتھ 18آئی پی پیزکے ساتھ 2ہفتوں میں بجلی کی خریداری کیلئے ٹیک اینڈ پے موڈ پر معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیک یا پے موڈ کے بجائے بجلی کی خریداری کیلئے 18آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے موڈ میں تبدیل کرنے کے امکانات بہت روشن ہیں۔دونوں نئے معاہدوں پر دستخط کرنے میں 2ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے جبکہ معاہدے سے سالانہ 70سے 100ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔