چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور چڑیا گھر 12 مارچ سے 27 مارچ تک عوام کے لیے بند رہے گا۔ محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس دوران چڑیا گھر کی با ئونڈری وال کی تعمیر اور سالانہ دیکھ بھال کے کام کو مکمل کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ چڑیا گھر کو عید سے قبل دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔