رقم اور زیو ر لوٹنے کے بعد بینک میں جمع کرادیتے تھے:خاتون ڈاکو

شوہر سے جھگڑے کے بعد ڈکیت رضوان سے تعلقات استوار ہوئے، بیٹالے کر اس کے پاس آگئی
 لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے  گرین ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکوں کی ہلاکت کے کیس میں ان کی ساتھی ملزمہ خاتون اقرا نے بیان ریکارڈ کروادیا۔ ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا  شوہر سے جھگڑے کے بعد ڈکیت رضوان سے تعلقات استوار ہوئے اور شوہر کو چھوڑ کر چھ سالہ بچے کے ہمراہ رضوان کے ساتھ لاہور آگئی، پھر چھ ماہ تک ڈکیت گروہ کے ساتھ کام کیا ۔ملزمہ نے بتایا  ڈکیت گروہ واردات کے دوران لوٹی گئی رقم اور زیورات گھر میں نہیں رکھتا تھا بلکہ فوری بینک میں جمع کروا دیتا تھا۔