کوئٹہ:سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یونی ورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا

  کوئٹہ(آئی این پی ) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طلبہ کو تدریسی عمل کے لیے یونی ورسٹیز آنے سے روک دیا گیا ۔انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کی یونی ورسٹیز میں تدریسی عمل سکیورٹی خدشات کی بناء پرغیرمعینہ مدت کے لیے آن لائن کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونی ورسٹی، ویمن یونی ورسٹی اور آئی ٹی یونی ورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے اور یونی ورسٹیوں میں تدریسی عمل آن لائن کردیاگیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تربت یونی ورسٹی کو چند طلبہ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بندکیاگیا ہے۔