لاہور(خصوصی رپورٹ)پرائمری سکولوں کے طلبا میں غذائی قلت کے خاتمے اور بہتر صحت کیلئے مزید 8 اضلاع میں سکول میل پروگرام اسیسمنٹ کا آغاز کردیا گیا۔پی ایم آئی یو کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بہاولنگر،بھکر،ڈی جی خاں،لیہ،مظفرگڑھ،میانوالی،راجن پور اور رحیم یار خان میں پروگرام کیلئے 19 ستمبر تک اسیسمنٹ کی جائے گی۔پرائمری سکولوں کے طلبا کا بیس لائن اسیسمنٹ کی جائے گی۔بیس لائن اسیسمنٹ میں تعلیمی، صحت پروفائل اور سوالنامہ شامل ہوگا۔اس میں طلبا کے قد اور وزن کی درست پیمائش کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔طلبا کو دودھ اور فورٹیفائیڈ بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔