اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت ختم کی جائے:ایران

 شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے
تہران (آئی این پی   )ایران نے شام پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت ختم کی جائے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں اسرائیلی بمباری کے واقعات کے پیش نظر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے اور اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت کا خاتمہ کیا جائے