نیویارک (آئی این پی ) 2026ء میں پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سنبھال لی۔ 2026 میں یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا اعلی سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا اعلی سطح وفد جنوری میں ہی پاکستانی ائیرپورٹس کا تفصیلی آڈٹ کرے گا، اس اقدام سے پاک۔امریکہ براہ راست پروازیں شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ رواں برس تاجکستان کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے، تاجکستان کے صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آئے گا، رواں برس ازبکستان کے صدر کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔ 2026 میں پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت سنبھالے گا