راولپنڈی میں 29 لاکھ روپے کی چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار

راولپنڈی میں 29 لاکھ روپے کی چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار

راولپنڈی میں گھر سے 29 لاکھ روپے چوری کرنے والی ملزمہ اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔  
پولیس کے مطابق، 2 مئی کو تھانہ نیو ٹاون میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ زیرِ حراست ملازمہ والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔  ملزمہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کا اعتراف کیا ہے۔