اسلام آباد میں 15 مئی کو مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج کا انعقاد ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد میں 15 مئی کو مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج کا انعقاد ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک میں پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق عالمی مارکیٹ کے حساب سے پیٹرول کی قیمت تقریباً 271 روپے بنتی ہے، لیکن مختلف ٹیکسز اور لیویز کے بعد عوام کو 401 روپے فی لیٹر ادا کرنا پڑ رہے ہیں، جن میں 117 روپے صرف ٹیکسز شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں بجلی پر مختلف ٹیکسز کی مد میں تقریباً 19 کھرب روپے وصول کیے گئے، جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی اور گیس پر فکس چارجز بھی عائد کیے گئے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں توانائی کی قیمتیں مستحکم ہیں، اور سوال اٹھایا کہ جنگ یا عالمی اثرات کا بوجھ صرف پاکستان پر ہی کیوں پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعتِ اسلامی 15 مئی کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاج کرے گی، جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ آئی پی پیز (Independent Power Producers) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف چند معاہدوں پر بات کی ہے جبکہ باقی معاہدوں پر تاخیر کی جا رہی ہے، اور خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر ان معاہدوں میں حکومتی مفادات کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے۔