ملکی دفاع کیسے کرنا ہے، بخوبی جانتے ہیں:آرمی چیف

ملکی دفاع کیسے کرنا ہے، بخوبی جانتے ہیں:آرمی چیف

پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور قومی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

 "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے ذریعے افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جسے نہ صرف سرحد پار بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اس کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور افواج پاکستان نے وہ کر دکھایا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے ہمیشہ چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور قوم ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت پوری دنیا کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ارشد شریف چوہدری نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت پر اپنی طاقت اور عزم کو ثابت کر کے دنیا کو یہ بتا دیا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔