وزیر اعظم شہباز شریف: قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتی ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف: قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتی ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا، جس میں سویلین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوئے۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، اور پاکستان کی افواج دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتی ہیں اور ہم دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاک فضائیہ نے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دشمن کے دو طیارے مار گرائے، اور پاکستان نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ ہوا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کی گئیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد حکومت نے بھرپور فوجی ردعمل کا عندیہ دیا ہے اور وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھرپور جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور اس کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔اس حملے کا آغاز 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں سیاحتی مقام پر فائرنگ کے پراسرار واقعے سے ہوا تھا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کیا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔