تائیوان میں ہولناک زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2ریکارڈ

تائی پے (آئی این پی )تائیوان میں ہولناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2ریکارڈ کی گئی۔مقامی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن(سی ڈبلیو اے) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 88.1 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،تائیوان کے دارالحکومت تائی پیمیں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔تاہم آفٹرشاکس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔