پاک افغان طورخم سرحد جلد کھلنے کا امکان

 پشاور(خصوصی رپورٹ) پاکستانی سکیورٹی حکام کی قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا گیا کہ افغان فریق کی جانب سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں جس کے بعد 21فروری سے بند طورخم بارڈر کراسنگ جلد ہی دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جرگے کا اجلاس رات گئے ہوا، جس میں پاک افغان طورخم بارڈر سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، یہ پیش رفت کابل اور جلال آباد میں حکام کے ساتھ افغان جرگے کی ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ افغان جرگے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جس میں قبائلی عمائدین اور تاجر شامل ہیں۔