رینجرز کیساتھ بھارتی ڈرون گرانے والا پاکستانی ہیرو بن گیا

 لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقے بارکی میں ایک عام شہری نے اپنے جوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارتی ڈرون کو زمین بوس کر دیا۔بہادری کا یہ واقعہ جہاں ایک شہری نے فوجی جوان کے ساتھ مل کر ڈرون کو گرایا، وہ پورے ملک میں ہیرو ازم کی علامت بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پاکستانیوں نے اس بہادر شہری کی جرات کو سلام پیش کیا۔ ایک صارف نے لکھا بھائی نے پوری زندگی اس موقع کا انتظار کیا تھا! جبکہ دوسرے نے لکھا: پاکستانی اپنی سرزمین کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ایک اور صارف کا تبصرہ تھا: یہی تو پاکستان کی اصل تصویر ہے۔یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی طاقت صرف اس کی فوج ہی نہیں، بلکہ اس کے عوام کا اتحاد اور جذبہ ہے۔