برطانیہ: 200سال پرانا درخت کاٹنے والے 2 افراد مجرم قرار

 لندن (آئی این پی )برطانیہ کی ایک عدالت نے جان بوجھ کر ایک قدیم درخت کاٹنے والے دو افراد کو مجرم قرار دے دیا ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو کاسل کرائون کورٹ کی جیوری نے دو دوستوں 39 سالہ ڈینیئل گراہم اور 32 سالہ ایڈم کیرودرز کو 2023 میں سائیکامور گیپ پر موجود درخت کاٹنے پر مجرمانہ اقدام کا مرتکب قرار دیا ہے۔ درخت تقریبا 200 برس پرانا تھا اور برطانیہ کے شمالی حصے میں واقع ہیڈرینن وال کے قریب کھڑا، جس کو یونیسکو کی جانب سے تاریخی ورثہ قرار قرار دیا گیا تھا۔جیوری نے تقریبا پانچ گھنٹے کی مشاورت کے بعد دونوں افراد کو مجرمانہ اقدام دو دفعات کے تحت سزا سنائی۔