ویب ڈیسک: ایچ ڈی ایم گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد نوکیا X200 الٹرا اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کرائے گا، جسے جدید ترین ٹیکنالوجی اور طاقتور فیچرز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فون میں 7.89 انچ کا سپر ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو 4K ریزولوشن اور 122 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ آئے گا، جبکہ ڈسپلے کو کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے۔نیا ڈیوائس اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا اور اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 8 جن 1 چپ سیٹ استعمال کی گئی ہے۔ فون کو مختلف ورژنز میں پیش کیا جائے گا جن میں 12 جی بی اور 16 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج آپشنز شامل ہوں گے۔ مزید اسٹوریج کے لیے 1 ٹی بی تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔کیمرہ سیٹ اپ میں 200 میگا پکسل مین لینز کے ساتھ مزید تین سینسر شامل ہیں جن میں 200 ایم پی، 16 ایم پی اور 16 ایم پی لینز موجود ہوں گے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فون میں 64 ایم پی فرنٹ کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔
نوکیا X200 الٹرا کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی 18100 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جو نہ صرف فاسٹ چارجنگ بلکہ وائرلیس ریورس چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔دیگر فیچرز میں 5G کنیکٹیویٹی، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور جدید سینسرز شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس فون کی متوقع قیمت تقریباً 391 امریکی ڈالر ہوگی اور اسے سال کی آخری سہ ماہی میں مارکیٹ میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔