اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے کینیڈین ہم منصب مارک کارنی کی غزہ میں جاری نسل کشی کی مخالفت پر سیخ پا ہو گئے ہیں اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم سے اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے ہمیشہ سویلائزیشن کا ساتھ دیا ہے، اور مارک کارنی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔نیتن یاہو نے کہا کہ مارک کارنی حماس کے بجائے یہودی ریاست کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں اپنا غیر ذمے دارانہ بیان واپس لینا چاہیے۔واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اسرائیل کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی سے بخوبی واقف ہیں اور اس کے نتیجے میں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مارک کارنی کے بیان کے بعد ان کے حامیوں نے "کارنی کارنی" کے نعرے بھی لگائے تھے۔