لاہور پولیس آپریشن ونگ کے تمام افسران فیلڈ میں متحرک

ڈی آئی جی فیصل کامران  نے اندرون شہر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)21 رمضان المبارک کے موقع پر لاہور پولیس آپریشن ونگ کے تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہے اور شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سمیت سینئر افسران نے نمازِ فجر کے وقت مختلف علاقوں کے سرپرائز دورے کئے اور سکیورٹی صورتحال کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ریلوے اسٹیشن، نولکھا اور اکبری کے علاقوں میں واقع مختلف مساجد کی سکیورٹی چیک کی جبکہ موچی گیٹ اور اکبری گیٹ سمیت اندرون شہر کے سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں کو سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں