پیانگ یانگ(آئی این پی ) شمالی کوریا نے کروز میزائل کے ایک نئے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربے کی نگرانی کی اور اس موقع پر بحری دفاع کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحری ڈسٹرائرز کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سمندری دفاعی نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر شمالی کوریا اپنی فوجی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے جدید ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھی جائے گی