مشرق وسطی میں جنگ کا واحد فاتح روس ہے، صدر یورپی یونین کونسل

 ہمیں مزید کشیدگی سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ مشرقِ وسطی، یورپ کیلئے خطرہ ہے
برسلز(آئی این پی )یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا  نے کہاہے کہ اب تک مشرقِ وسطی میں جنگ کا واحد فاتح روس ہے۔انتونیو کوسٹا نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک صرف ایک ہی فاتح ہے اور وہ روس ہے۔انہوں نے کہا کہ روس نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کی مالی اعانت کے لئے نئے وسائل حاصل کر لیے ہیں، اس کے علاوہ دنیا کی تمام تر توجہ بھی امریکا و اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ پر مرکوز ہو گئی ہے جو کہ روس کے لیے فائدہ مند ہے