لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی عمران شاہد نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی عمران شاہد نے نئے بھرتی شدہ کانسٹیبلز اور جے پی اوز سے اجلاسِ عام میں خطاب کیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے افسران کو پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محکمانہ اقدار پر عمل کی تلقین کی۔ ڈی آئی جی عمران شاہد نے فیلڈ افسران کے مسائل توجہ سے سنے اور فوری احکامات جاری کیے۔ سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پیز کے ساتھ تفصیلی آپریشنل میٹنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی عمران شاہد نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت جاری کی۔