اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور انکے بیٹے راسخ الہی کی اینٹی کرپشن مقدمہ میں ضمانت منسوخی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔عدالت نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں بھی مقرر کر دیں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج 12 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔واضع رہے کہ پرویز الہی، راسخ الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت نے اپیلیں دائر کر رکھی تھی، ملزمان کیخلاف مقدمات تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہیں۔