سپریم کورٹ، پرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز الہی کے وکیل عامر سعید راں نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ایک اہم قانونی سوال موجود ہے