اسلام آباد(آئی این پی )ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں عدالت نے وکلا صفائی کوآخری موقع دیدیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وکلا صفائی کو جرح کیلئے آخری موقع دے دیا۔ جج افضل مجوکہ نے کہاکہ اگر کل گواہان پر جرح نہیں ہوتی تو اسٹیٹ کونسل مقرر کردیا جائے گا،پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 22 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی نے کہاکہ تفتیشی کا بیان جرح کے بعد ریکارڈ کروائیں گے ساتھ ہی جرح ہو جائے گی ، عدالت وکلا صفائی کو ہدایت کرے کہ وہ گواہان پر جرح کریں۔ یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے نیازاحمد جھکڑ انتقال کرگئیعدالت نے کیس کی مزید سماعت آج (جمعرات) تک ملتوی کر دی۔