توشہ خانہ 2 کیس عدالت نے عمران خان، بشری بی بی کو بے گناہی ثابت کرنیکاآخری موقع دیدیا

کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی‘ملزموں کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کردئیے گئے  ،    سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی،جواب طلب 
اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ملزمان عمران خان اور بشری بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔