اسلام آباد (آئی این پی) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نامزد ملزم عمر حیات کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی آئندہ سماعت تک مخر کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کیا جائے