پنجاب کابینہ نے بلدیاتی الیکشن رولز کی منظوری دے دی

لاہور(زیڈ این این)پنجاب کی صوبائی کابینہ نے بلدیاتی الیکشن کے لیے مکمل الیکشن رولز کی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ رولز میں امیدواروں کی اہلیت، نامزدگی کے کاغذات جمع کرنے کا طریقہ، انتخابات کے انعقاد اور نتائج کے اعلان کے عمل کو تفصیلی طور پر واضح کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اب امیدوار کاغذات جمع کروانے سے قبل رولز کے مطابق اپنی اہلیت کی تصدیق کریں گے، اور ضابطہ کے مطابق الیکشن کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کے نتائج بھی رولز کے تحت شفاف طریقے سے مرتب اور اعلان کیے جائیں گے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ منظور شدہ الیکشن رولز بلدیاتی اداروں میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام ہیں۔