بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
شانگلہ‘ گلگت (آئی این پی )شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ شانگلہ کی تحصیل الپوری میں پیش آیا جہاں اچانک آسمانی بجلی ایک مکان پر آگری۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ایک بچہ شامل ہیں‘دریں اثناء بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔حکام کے مطابق شاہراہ قراقرم اپر کوہستان کے مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی جگہوں پر راستے بند ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی