جاں بحق افرادکے لواحقین کی مالی معاونت کی جائیگی،ڈی جی پی ڈی ایم اے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور (آئی این پی ) جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4شہری جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد راجن پوراوربہاولپورکے رہائشی تھے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیزسے رابطہ کیا اور زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکے لواحقین کی مالی معاونت کی جائیگی۔