شانگلہ‘ کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

 جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں ، 2 بچے شامل ،عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں
شانگلہ (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ  میں  رحیم آباد باسی میں کچے مکان کی چھت گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مکان کے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔