خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع، گرفتاری سے تحفظ کا حکم

خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع، گرفتاری سے تحفظ کا حکم

پشاور: پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی ہے اور انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔اس دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے اور ایف آئی اے لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری بھی جاری ہے۔ نیب پراسیکیوٹر سرتاج خان نے بھی کہا کہ نیب کی رپورٹ بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی، لیکن رپورٹ ملتے ہی وہ عدالت میں پیش کی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی اور وزارت داخلہ و نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی۔