انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ 2 کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے ملزمان:
خدیجہ شاہ (سابق وزیر خزانہ کی بیٹی) – جناح ہاؤس حملہ کیس اور عسکری ٹاور حملہ کیس
عمران اور فائزہ عظمت – جناح ہاؤس حملہ کیس
عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل، محمد خالد – عسکری ٹاور حملہ کیس
اشتہاری قرار دینے کی کارروائی:
عدالت نے ملزم عبدالرزاق اور ملزم صفدر کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان کئی بار عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاور سمیت اہم سرکاری و فوجی عمارات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔