کدھر ہیں محسن نقوی؟ وہ تو ادھر آتے ہی نہیں، عمر ایوب

کدھر ہیں محسن نقوی؟ وہ تو ادھر آتے ہی نہیں، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کے عہدوں کی مدت جنوری میں ختم ہو چکی ہے، لیکن ابھی تک ان کے متبادل کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

 عمر ایوب نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ نئے ناموں کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے خط بھی لکھا جا چکا ہے لیکن حکومت اس پر بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں وہ ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن اسلام آباد میں گملا بھی نہیں ٹوٹا تھا لیکن ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ اس حوالے سے عمر ایوب نے حکومت سے وضاحت طلب کی۔

عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں آئی جی لیگل کی طرف سے سمن موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ریاست کے خلاف ٹوئٹس کیے ہیں۔ اس پر عمر ایوب نے کہا کہ وہ سوال کرتے ہیں کہ وہ کس حیثیت میں انہیں سمن کر سکتے ہیں؟عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ان مسائل کی موجودگی میں حکومت کی کارکردگی اور شفافیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں اور وہ اس کا حساب چاہتے ہیں۔