پہلی دفعہ اگست میں بھی شہریوں کو ٹوکن ٹیکس میں ریلیف دیاگیا، ای پے کیذریعے سے بھی ادائیگی کی جا سکتی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) ٹوکن ٹیکس میں ریلیف حاصل کرنے کی مدت میں اضافہ کردیاگیا۔ شہری اب ماہ اگست میں بھی ٹوکن ٹیکس پر 10 فیصد ریلیف حاصل کرسکیں گے۔پہلی دفعہ اگست میں بھی شہریوں کو ٹوکن ٹیکس میں ریلیف دیاگیاہے۔محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ اگست میں بھی ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔شہری ای پے کیذریعے سے بھی ٹوکن ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔