چچا کے ہاتھوں بھتیجی قتل

چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا چچا نے صبح سویرے 17 سالہ سماہا کے سر میں گولی مار دی ، پولیس کارروائی کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ گوپے را گائوں میں چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا بتایا گیاہے کہ چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا جس کے رنج پر چچا نے گزشتہ روز گھر جا کر الصبح فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 سالہ سماہا سر میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوئوں پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی