چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ، بھتیجی خرید رہی ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے پنجاب ایئر لائن بنانے کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں جبکہ بھتیجی خرید رہی ہے، کاپی پسیٹ مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ہے، اگر مریم نواز پی آئی اے خرید کر اپنے لئے ٹھیک کرسکتی ہے تو والد اور چچا کئی باریاں لے کر کیوں نہ ٹھیک کرسکے۔