چچا نذرنے طالبہ اقصیٰ کوغیرت کے نام پر گولیاں ماریں،شوہرصدینے بھائی اور ماں سے ملکر بیوی کو مار ڈالا
غازی آباد (نمائندہ خصوصی)چیچہ وطنی میں چچانے مبینہ طور پر غیرت کے نام پرہفتم کی طالبہ بھتیجی کوفائرنگ، شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔نواحی گاو ں 20/14-Lمیں نذر محمد
نیساتھیوں سے ملکر بھتیجیاقصیٰ نور کوموت کے گھاٹ اتارا۔ تھانہ شاہ کو ٹ پولیس نے مقتولہ کی والدہ پٹھانی بی بی کی مدعیت میں 3 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھرنواحی گاو?ں39/14-L میں شوہرنے بھائی اور ماں سے ملکربیوی کو تشدد کر کے جان سے مارڈالا۔ مقتولہ شاہینہ نے اپنیماں کی بیماری کی اطلاع پرمیکے جانے کی اجازت مانگی،شوہر صدی محمد،دیور علی اکبر اور سا س بیگم علی محمد نے شاہینہ کوجانے سے منع کیا اور مبینہ طور پر تشدد کر کے موت کی نیند سلادیا۔تھانہکسووال پولیس نے مقتولہکے بھائی محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزموں شوہراور دیور کو گرفتارکر لیا۔