بی آر بی نہر میں عشاڈوب رہی تھی،بچانے کیلئے عمران نے چھلانگ لگا دی،لڑکی کی لاش نکال لی گئی، چچا لاپتہ
قصور(خصوصی رپورٹ)قصور میں بھتیجی کو بچاتے ہوئے چچا بھی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر میں 22 سالہ عشا گرگئی تو اسے بچانے کیلئے اس کے چچا 40 سالہ عمران نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی اور وہ بھی ڈوب گیا۔بعدازاں موقع پر موجود مقامی شہریوں نے عشا کی لاش نکال لی جبکہ اس کا چچا عمران تاحال لاپتہ ہے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نہر سے لاش کی تلاش شروع کر دی ہے۔