اوکساکا میں بے قابو بس الٹنے سے 18افراد،دورینگو میں ٹریکٹرکیساتھ ٹکر میں14افراد ہلاک ہوئے
میکسیکو سٹی(آئی این پی )امریکی ریاست میکسیکو میں دو خوفناک بس حادثات میں 32افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق پہلا حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں پیش آیا،جہاں بس موڑ کاٹتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 18افراد ہلاک جبکہ 12 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسرا حادثہ میکسیکو کی شمالی ریاست دورینگو میں پیش آیا جہاں بس ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10 کو ریسکیو کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔